उर्दू शायरी · ग़ज़ल

آج وہ شوخ رنگیلا جو چمن میں آوے

آج وہ شوخ رنگیلا جو چمن میں آوے

शायर: لال چند رنگین اورنگ آبادی4 अशआरउपलब्ध: उर्दू

آج وہ شوخ رنگیلا جو چمن میں آوے
سرو چلنے کو لگے غنچہ سخن میں آوے

ناصحوں کی بھی نصیحت نہیں اب اس کو قبول
بات کرتا ہے وہی اس کے جو من میں آوے

زاغ کو کبک کی رفتار نیں آنے کی
بوالہوس کو نہ کہو عشق کے فن میں آوے

جس کے تئیں ہویگی خواہش سخن رنگیںؔ کی
ہند سے نیں ہے عجب گر وہ دکن میں آوے